جشن حضور غوث اعظم میں شہزادہ حضور غوث اعظم کی شرکت

مالیگاؤں :- آل انڈیا سنی جمعتہ العلماء کے زیر اہتمام عظیم الشان سنی اجلاس عام بعنوان جشن حضور غوث اعظم قدس سرہ القوی کے عنوان سے 10 نومبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء فوراً مسجد اہلسنت حضور مفتی اعظم نیا اسلامپورہ میں منعقد ہورہا ہے اس مبارک اجلاس میں بیرون شہر سے خصوصی طور پر شرکت کرنے اور اپنے

مواعظ حسنہ سے شادکام فرمانے کے لئے آل رسول، شہزادہ غوث اعظم ،پابند شریعت ،راز دار طریقت خلیفہ حضور تاج الشریعہ ،الحاج الشاہ سید عبدالقادر جیلانی میاں صاحب قبلہ متعنااللہ بطول حیاتہ (بانی جیلانی مشن) تشریف لارہے ہیں* *جبکہ مقامی علمائے ذوی الاحترام بھی اس پروگرام میں شرکت فرمائیں اور اپنے خطابات سے حضور غوث اعظم کی بارگاہ خراج تحسین پیش کریں گے.


اس سنی اجلاس میں دوست و احباب کے ساتھ وقت مقررہ پر کثیر تعداد میں پہنچنے کی کوشش کریں اور دینی اجلاس کی برکت و فیضان حضور غوث اعظم و زیارت آل رسول سے مستفیض ہوں….
📜 *الداعی :- آل انڈیا سنی جمعتہ العلماء.
شرکت کی اپیل :- اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن و حضور تاج الشریعہ لائبریری مالیگاؤں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے