اندھیری ضمنی انتخاب: راشٹروادی کانگریس کے 20 اسٹار پرچارک لیڈران کا اعلان ، آصف شیخ بھی شامل

شردپوار، پرفل پٹیل ،اجیت پوار ،سپریہ سولے ،جینت پاٹل ، بھجبل اور آصف شیخ اندھیری چناؤ کی تشہیری مہم میں حصہ لینگے ممبئی (پریس ریلیز) اندھیری ضمنی انتخابات کیلئے سیاسی پارٹیوں نے جہاں اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں

وہیں اس سلسلے میں مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس پارٹی نے بھی این سی پی کے اسٹار پرچارک کی فہرست (اسٹار کمپینرز) جاری کی ہے ۔اس فہرست میں اول نمبر پر پارٹی کے قومی صدر شرد پوار، پرفل پٹیل ،اجیت پوار ،جینت پاٹل ،سپریہ سولے ،چھگن بھجبل اور آصف شیخ سمیت 20 اسٹار پرچارک لیڈران کی فہرست الیکشن کمیشن کو روانہ کی گئی ہے

۔راشٹروادی کانگریس پارٹی کے جنرل سیکرٹری شیواجی راؤ گرجے نے چیف الیکشن کمشنر کے نام مکتوب جاری کرتے ہوئے اندھیری ضمنی انتخاب کیلئے تشہیر کرنے والے لیڈران کے نام پیش کئے ہیں ۔

گرجے نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ اندھیری ایسٹ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کی تشہیر کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے اسٹار پرچارک تشہیری مہم میں شامل ہوتے ہوئے دورہ کریں گے۔ شیواجی راؤ گرجے نے کہا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے سیکشن 77 کی ذیلی دفعہ (1) اور 1(a) کی وضاحت کیساتھ الیکشن کمیشن کو مطلع کیا ہے

کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے درج ذیل رہنما مذکورہ بالا انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ خیال رہے کہ مہاراشٹرا ریاست میں اندھیری ایسٹ اسمبلی حلقہ ضمنی الیکشن میں مہاوکاس اگھاڑی (شیوسینا – ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کے امیدوار کے لیے راشٹروادی کانگریس تشہیری مہم میں حصہ لیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے