صدر ادارہ نثری ادب محمد اسحق خضر سے موسوم (198- ویں) ماہانہ ادبی نشست کامیابی سے ہمکنار

مورخہ 24- ستمبر، 2022ء کی شب، اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مالیگاؤں کے مرکزی ہال میں محترم پروفیسر عبدالمجید صدیقی صاحب (صدر انجمن ترقی اردو ہند،

شاخ مالیگاؤں و صدر سی سی آئی) کی صدارت میں ہوئ- محترم عبدالمجید ماسٹر اور محترم فرحان دل صاحبان اپنی تخلیقات حاضرین کے روبرو پیش کیں جس پر

حاضرین نے تنقید و تبصرے کیے- یہ نشست صدر ادارہ نثری ادب محترم محمد اسحق خضر صاحب سے موسوم رہی- ادارے کے جوائنٹ سیکریٹری محترم عمران جمیل سر، نائب صدر محترم عتیق شعبان سر اور محترم طاہر انجم

صدیقی و محترم محمد رضا صاحبان نے محترم محمد اسحق خضر صاحب کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور انکی علمی، ادبی، سماجی و ثقافتی خدمات کا احاطہ کیا۔ محترم محمد عاکف ابن اسحق خضر صاحب بطورِ مہمان خصوصی موجود تھے آپ نے تمام ہی حاضرین کی خدمت میں اسحق سر کا سلام پیش کیا-

رضوان ربانی سر نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اردو زبان و ادب کے شیدائیوں کی کثیر تعداد حاضر تھی۔ آئندہ نشست ۲۹ اکتوبر، سنیچر کی شب ٹھیک دس بجے ہوگی- رضوان ربانی، ادارہ نثری ادب، مالیگاؤں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے