راشـن دوکان نمبـر 11 اور 14 مسلـم نگـر دھـولـیـہ میـں آمدار فـاروق شـاہ کے ہاتھـوں دیـوالـی گِفـٹ راشـن کِـٹ کی تقسیـم ..!!

دھولیہ26 اکتوبر 2022دیوالی کی موقع پر حکومت مہاراشٹر نے آننداچا شِدھا اسکیم کے تحت غریبوں کیلئے سرکاری دوکان پر 100 روپیہ میں ایک راشن کٹ کے ذریعے

شکر ، روا ، چنے کی دال اور پام تیل دینے کا اعلان کیا ہے جس کا شہریوں نے خیرمقدم کیا ہے ۔ اس ضمن میں آج راشن دوکان نمبر 11 اور 14 واقع مسلم نگر مدرسہ درس القرآن کے پاس شہر دھولیہ کے آمدار فاروق شاہ صاحب کے

ہاتھوں صارفین میں راشن کِٹ کی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر 11 اور 14 نمبر راشن دوکان کے مالک چھوٹو ٹھورات اور واجد علی نے آمدار فاروق شاہ صاحب کو گل

دستہ کا نظرانہ پیش کر کے استقبال کیا ۔ اس وقت صارفین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ آج مسلم نگر میں دیوالی گفٹ راشن کٹ کی تقسیم کے وقت آمدار فاروق شاہ کے ساتھ سابق کارپوریٹر ساجد سائی ، نثار احمد انصاری ، حلیم

شمس الدین انصاری ، آصف شاہ پوپٹ ، اختر انصاری ، یسین انصاری کے علاوہ مقامی لوگ موجود تھے ۔✒️ *حلـیـم شمـس الـدیـن انصـاری* ایم آئی ایم ضلع صدر میڈیا سیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے